ممبئی،27؍مارچ (اس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ایک اسپتال میں جمعہ کی صبح بھیانک آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ممبئی کے بھانڈوپ میں واقع ڈریم مال میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس مال کی تیسری منزل میں ایک اسپتال بھی تھا جہاں 70 سے زائد مریض موجود تھے۔ ان میں زیادہ تر کورونا متاثرہ مریض تھے۔ فائر بریگیڈ کی مدد سے اسپتال میں داخل تمام مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کروادیا گیا ہے۔
ممبئی کی میئر کا کہنا ہے کہ "آتشزدگی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ میں نے پہلی بار مال کے اندر اسپتال دیکھا ہے۔ مال کی پہلی منزل میں رات کے 12:30 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ ابھی تک 70 مریضوں کو کووڈ کیئر اسپتال میں منتقل کرایا گیا ہے، ان مریضوں میں کووڈ متاثرہ مریض بھی شامل ہیں۔ اس حادثے میں دو ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے بعد مریضوں کو کووڈ کیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے جائے وقوع پر 23 سے زیادہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود تھی۔